جامشورو ،ٹھٹھہ  میںمرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا

Feb 15, 2023


کوٹری(نامہ نگار)جامشورو ،ٹھٹھہ میں مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا پولیس سرپرستی میں چلنے لگا۔چیک پوسٹ انچارجز نے بھاری نذرانہ لیکر چشم پوشی اختیار کرلی۔ایس ایس پی جامشورو اور ٹھٹھہ کو متعدد بار آگاہی فراہم کرنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔شہری وسماجی حلقوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق جامشورو میں کوٹری صنعتی زون کے عقب اور ٹھٹھہ جامشورو کے سرحدی حدود جیلانی چیک پوسٹ کی حدود میں بارانی زمین پر بڑے پیمانے پر پولیس سرپرستی میں ہفتہ میں تین روز مرغوں کی لڑائی کیلئے میلہ سجایا جانے لگا ہے جہاں پر مرغوں کی لڑائی پر شرطیں لگانے کے ساتھ کھلے عام جوا بھی کھیلا جانے لگا ہے مرغوں کی لڑائی کے شوقین کی بڑی تعداد دوردراز علاقوں سے یہاں پہنچتے ہیں اور انعام کی لالچ میں بڑی رقم داؤ پر لگا کر اپنا قیمتی سرمایہ لوٹانے لگے ہیں۔
 ذرائع کے مطابق کوٹری سائٹ چیک پوسٹ انچارج خیر محمد ملاح اورجھرک تھانہ کی جیلانی چیک پوسٹ انچارج بلاول سولنگی نے بھاری نزرانہ کے عیوض جواریوں کے ساتھ سازباز کرلی ہے جس وجہ سے غیر قانونی عمل کیخلاف پولیس کو?ی کاروا?ی کرنے سے قاصر بنی ہو?ی ہے جبکہ علاقہ کے شہری وسماجی حلقوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کرنے کے باوجود ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی اور ٹھٹھہ عدیل چانڈیو نے بھی مکمل چشم پوشی اختیار کرلی ہے۔شہری وسماجی حلقوں نے آ?ی جی سندھ اور ڈی آ?ی جی حیدرآباد سے نوٹس لیتے ہو?ے جرا?م پیشہ عناصر کیخلاف فوری کاروا?ی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں