حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے حلقہ این اے 87کے ضمنی انتخابات کے لیے 9اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق 19مارچ کو قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 87حافظ آباد کے لیے سابق ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی سمیت 9اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔دیگر کاغذات جمع کروانے والوں میں مسلم لیگ(ن) جانب سے ضلعی نائب صدر رائے قمرالزماں کھرل، رائے جہانگیر علی کھرل، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چودھری سکندر نواز بھٹی، ضلعی صدر پی ٹی آئی حیدر عباس بھٹی، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے ملک وزیر اعوان، یٰسین سندھو، رائے ابدال، انصر آرائیں شامل ہیں۔ریٹرنگ آفیسر تنویر خاں کے مطابق حلقہ این اے 87حافظ آباد ون میں کل ووٹرز کی تعداد7لاکھ88ہزار9سو 6 ہے۔ جس میں مرد ووٹرز کی تعداد4لاکھ30ہزار3سو27 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد3لاکھ58ہزار5سو79ہے۔کل پولنگ اسٹیشن 619ہیں جس میں89کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔دیتے ہوئے اے کٹیگری میں رکھا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این اے 87وووٹرز کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔