انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان بڑی  قوت بن کر ابھرے گی:جیلان شاہ 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مرکزی ناظم الیکشن سیل تحریک لبیک پاکستان سید جیلان شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے متحرک ہو جائیں،  متوقع انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے  بلال احمد قادری، ناظم الیکشن سیل شمالی پنجاب میاں ندیم اشرفی، سرپرست ضلع گوجرانوالہ پیر سید فاروق شاہ سیفی، ناظم خدمت خلق ضلع گوجرانوالہ چوہدری شاہد وڑائچ، معاون سرپرست اعلیٰ ملک عرفان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن