گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ خالق کی رضا مخلوق کی فلاح میں ہے، بہت سے کام فنڈز خرچ کئے بغیر کئے جاسکتے ہیں جن سے عوام کو بھرپور ریلیف دیا جا سکتا ہے،صفائی، نکاسی آب اور پارکوں، گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے پی ایچ اے، واسا اور جی ڈبلیو ایم سی کے مانیٹرنگ افسروں و عملہ کی جیو ٹیگنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین و دیگر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پروفیشنل صحافیوں کی معاونت سے حکومتی خدمات کے معیار کو مزید بہتر و شفاف بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کردی گئی کہ وہ اپنے ماتحت افسروںکی صبح نو بجے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، سائلین کی فوری داد رسی کریں اور حکومتی خدمات، سہولیات کے معیار کو شفاف و بہتر بنائیں، صفائی، نکاسی آب، حکومتی ٹیکسز کی کولیکشن میں بہتری، گرین بیلٹس کی بحالی وخوبصورتی ،تجاوزات کے خاتمے، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، شجرکاری اور کھیلوں کے فروغ کیلئے قابل عمل اقدامات کئے جائیں گے ۔دریں اثناء گورنمنٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹائون میں انٹر کالجیٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون ان کا مادر علمی ہے اور آج اس ادارے میں بطور مہمان آنا باعث اعزاز ہے۔ ،انہوں نے کہا کہ طلبا کھیلوں کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زندگی کے ہر میدان میںآگے نکلیں ،انہوں نے کہا کہ وہ کالج کی سرگرمیوں میںہمیشہ اپنی سپورٹ فراہم کریں گے ،اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
بہت سے فلاحی کام فنڈز خرچ کئے بغیرانجام دئے جاسکتے ہیں: فیاض موہل
Feb 15, 2023