گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوںپراتری ہوئی ہے ،عدالت میں ریکارڈ پیش ہونا تھالیکن ڈی جی اینٹی کرپشن آیا اور نہ ہی ریکارڈآسکا، نئی جے آئی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے وہ خود نیب زدہ ہے یہ روزانہ بہانے بنا کر عدالتوں میں جھوٹ بولتا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ تفتیش کے ریکارڈ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کی ڈیٹ نہ دینے پر حکمرانوں پر توہین عدالت لگتی ہے ،مریم سے کہتی ہوں شادی ہالوں سے باہر نکل کر دیکھو تمہیں پتہ چل جائے گا، اتنے ہی شیر بہادر ہیں تو الیکشن سے ڈر کیوں رہے ہیں یہ الیکشن سے کب تک بھاگیں گے، الیکشن ابھی نہ ہونے تو چار ماہ بعد ہو جائیں گے لیکن ہونگے ضرور ،انہوںکہ عمران خان گولیاں چلنے کے باوجود پاکستان کے لیے کھڑا رہا ، لاہور ہائیکورٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے آئین کے تحت الیکشن کروانے کا حکم دیا، انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کو کہوں گی کہ جعلی وزیر اعلی کے کہنے پر ہمارے بورڈ نہ اتارے جائیں، انتظامیہ نیوٹرل رہے ۔
الیکشن کی ڈیٹ نہ د ی ، حکمرانوں پر توہین عدالت لگتی ہے:یاسمین راشد
Feb 15, 2023