گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایم ڈی واسا عامر عزیز کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں واسا کی سیوریج لائنیں مویشیوں کی گندگی سے تباہ ہو چکی ہیں مویشیوں کے شہر سے انخلا نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج سسٹم کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ،60فیصد مشینری اور کم افرادی قوت اور فنڈز کی شدید قلت کے باوجود محکمہ واسا سیوریج اور واٹر سپلائی کانظام بہتر طریقے سے چلا رہا ہے، شہری واسا کو بل نہیں دینا چاہتے بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے محکمہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اورمحکمہ 90کروڑ روپے کا گیپکوکا ڈیفالٹر ہو چکا ہم 50ہزار سے زائد نادہندگان کی لسٹ ناموں کیساتھ اخبارات میں شائع کروائینگے اور نادہندگان سے محکمانہ بل وصول کرینگے ۔