گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبا زشریف سابق حکومت کے پیدا کردہ مسائل سے نبرد آزما ہیں خراب ملکی معاشی صورتحال کی ذمہ دار سابق پی ٹی آئی حکومت ہے چیئر مین تحریک انصاف آئی ایم ایف کے پاس گئے اور ان سے معاہدوں سے انحراف بھی کیا عوام ملک کو سنگین بحرانوں سے دو چار کرنے والے ٹولے کے چہرے پہچان لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی راہنمائوں او دیگر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔