فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نے زلزلہ متاثرین کیلئے4لاکھ روپے جمع کرادئے


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )ترکی،شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے مہم جوش و خروش سے جاری ہے،اس سلسلہ میں فرٹیلائزر ایسوسی ایشن    نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے4لاکھ روپے پی ایم ریلیف فنڈ میں جمع کر اکر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو کو رسید پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنرمیاں اظہر طارق وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کا ساتھ دیاہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

ای پیپر دی نیشن