شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ،امیدوار پی پی 140 اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ کی طرف سے جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پمفلٹ ،پوسٹر اور سٹیکر رکشائوںپر آویزاں کرنے پر رکشہ یونین کے صدر شبیر شاہ اور دیگر کی گرفتاری پر میاں علی بشیر ایڈووکیٹ وکلاء اور تحریک انصاف کے کارکنان کے ہمراہ تھانہ بی ڈویژن پہنچ گئے جہاں پر انہوںنے جیل بھروتحریک کے سلسلہ میں ساتھیوں سمیت اپنی گرفتاری پیش کی اس موقع پر تھانہ کے باہر عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی بھی کی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران ملک حقیقی معنوںمیں ترقی کی شاہراہون پر گامزن ہوچکا تھا۔ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔