شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید راںنے کہا ہے کہ اب لرننگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کا عملہ 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 روز کام کریگا جبکہ کار اور موٹرسائیکل کے لائسنس کے ہفتہ میں 4 روز ٹیسٹ ہو گا جبکہ محکمہ کی طرف سے ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا ٹریفک لائسنس کے حصول کیلئے سائلین کو چاہیے انہیں مکمل طور پر ٹریفک سگنل کی معلومات ہوں کیونکہ کمپیوٹرکے ذریعے آن لائن ٹریفک سگنل کی معلومات بارے ٹیسٹ کے بعد گاڑی کی ڈرائیو کا ٹیسٹ ہوگا اور ڈرائیونگ کے دوران محکمہ کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔
لرننگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کا عملہ 24 گھنٹے کام کریگا:اقبال حمید راں
Feb 15, 2023