شرقپور شریف( نامہ نگار) پارٹی کارکنان اپنے قائد عمران خان کی کال کے منتظر ہیں جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے پی پی 138 شرقپور کے علاقہ 23 چک راجپوتاں کے پی ٹی آئی کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی پی ٹی آئی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے مگر ہم گھبرانے والے نہیں ہر حکومتی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پارٹی کیخلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما پی پی 138 رانا عباس علی خان نے الیکشن کراو ملک بچاؤ کی ریلی سے چک نمبر 23 راجپوتاں میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رانا محبوب علی خان رانا یعقوب علی خان چوہدری ندیم گھگ رانا عابد علی زرگر ودیگر افراد بھی موجود تھے ۔
حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے:رانا عباس علی
Feb 15, 2023