مریدکے : بااثر افرادکا نجی تعلیمی ادارے پر حملہ‘ اساتذہ ‘ عملہ پر تشدد

Feb 15, 2023


مریدکے (نامہ نگار) مسلح افرادکا نجی تعلیمی ادارے پر حملہ‘ اساتذہ اور عملہ کو یرغمال بنا کروحشیانہ تشدد کیا۔ پرنسپل سمیت کئی افراد شدید زخمی ۔ افسوسناک واقعہ سے شہرمیں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ طلبہ ووالدین کی دوڑیں لگ گئیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ دو طلبہ کے درمیان آپسی جھگڑے سے شروع ہوا۔ ایک لڑکے نے فون کر کے اپنے گھر والوں کو بلا لیا۔ انہوں نے آتے ہی نہ صرف مخالف بچے کو بلکہ اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اگر واقعہ میں ملوث ملزم جلد گرفتار نہ ہوئے تو وہ دو دن کے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے جس میں ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز کی بندش سمیت دیگر اقدامات شامل ہونگے۔

مزیدخبریں