نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،شہر خموشاں اتھارٹی کے امور کا جائزہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نادارافراد کے لئے ماڈل قبرستانوں میں 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے ماڈل قبرستانو ں میں قبر کی کھدائی،سلیب او ردیگر سروسز کے لئے 10ہزار روپے لئے جاتے تھے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہر کے تمام قبرستانو ں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور سروے کا حکم لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان فوری طو رپر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کاہنہ نو،آہلو، رائیونڈ روڈ او رصوئے آصل کے ماڈل قبرستان پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے کاہنہ نو روڈ میں 825 کنال، آہلو کاچھا روڈ میں 98، رائے ونڈ روڈ پر 127 اور صوئے آصل میں 276 کنال پر ماڈل قبرستان مکمل کئے جائیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت ماڈل قبرستانوں کی چاردیواری، جناز ہ گاہ اور وضو خانے کی تعمیر فوری طور پر مکمل کی جائے۔ محسن نقوی صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم حسن مراد، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی شہر خموشاں اتھارٹی، ڈی جی پی آر اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت