الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کر کے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ4 دن سے زیادہ ہو گئے عدالت کا فیصلہ کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کر کے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ان خیالات کااظہار اسدعمر نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تاخیر کر کے توہینِ عدالت کی مرتکب بھی ہو رہا ہے اور اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف بھی کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن