پرویزالہیٰ کے منظور شدہ گجرات ڈویژن سمیت تمام نئے اضلاع کو معطل کرنے کا فیصلہ

Feb 15, 2023 | 18:13

ویب ڈیسک

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے منظور شدہ گجرات کی ڈویژن سمیت تمام نئے اضلاع کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے معطلی کا ڈرافٹ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا، نگران کیبنٹ میٹنگ میں گجرات ڈویژن، ضلع مری، تلہ گنگ اور وزیر آباد سمیت تمام نئی تحصیلیں معطل کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن ہونے تک تمام نئے اضلاع، ڈویژن اور تحصیلوں کو معطل کیا جا رہا ہے، بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات ڈویژن، نئے اضلاع، نئی تحصیلوں کو معطلی کا نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد ہو گا۔

چند روز قبل نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لی تھیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر کتنی نوازشات ہوئیں، نگراں حکومت نے رپورٹ طلب کر لی تھی۔نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی تھی. تاہم 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

مزیدخبریں