مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے صارفین کو دل دہلا دینے والی خبر سنا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے تمام ڈیوائسز پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو غیر فعال کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ونڈوز 10 کے مخصوص ورژن پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو مستقل طور پر غیر فعال کرتے ہوئے اپنے نئے براؤزر، مائیکروسافٹ ایج کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرنے والے اب ایج پر ری ڈائریکٹ ہو جایا کریں گے۔مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا۔لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے، تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزرز متعارف کرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا۔