پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 176 پوائنٹس اضافے سے 41326 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 530 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بازار میں 13کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروبار کی مالیت 6 ارب 11 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 6485 ارب روپے ہے۔