رمضان پیکج، یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب49 کروڑ کے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج 2024ء کا اعلان کردیا۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...