اسلام آباد(این این آئی)آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ میڈیا رپٹور کے مطابق نگراں حکومت کی مہنگائی کے ستائے شہریوں پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے ،مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگراذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہو سکتا ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ (آج) جمعرات کو حکومت کو بھجوائیگا،وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن کرے گی۔
آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ
Feb 15, 2024