خوست(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست کے دارالحکومت خوست شہر میں اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعد لاشوں کی باقیات کو دوبارہ دفن کر دیا گیا۔ خوست شہر کے میئر قاری بسم اللہ بلال نے بتایا کہ مضافات میں ڈیم کے تعمیر کے دوران تقریباً 100 لاشوں کی باقیات دریافت ہوئیں جنہیں اجتماعی جنازے کے بعد ایک ساتھ دفن کیا گیا۔ میئر نے کہا دفن کی گئی لاشیں افغانستان میں کئی دہائیوں پر محیط جنگ کی بربریت کی عکاس ہیں۔