لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت چمڑے کارخانوں کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ٹینریز کے157 یونٹس کروم استعمال کررہے ہیں۔ جن کا ٹریٹمنٹ ہونا ہی مینڈیٹ ہے۔ کمشنر نے کہا کروم و واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے والوں کی فیکٹریز سیل ہونگی۔