ٹیکنالوجی پارک کا آئی ٹی منصوبوں کی ترویج و نفاذ میں اہم کردارہے:فیصل یوسف 

لاہور(نیوز رپورٹر) ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آئی ٹی کے جدید منصوبوں کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹاور میں قائم پی آئی ٹی بی‘پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی و دیگر سرکاری و نجی ادارے اور آئی ٹی یونیورسٹی عوام میں ٹیکنالوجی کے پھیلائو اور آگاہی‘ ای گورننس‘فری لانسنگ‘ گیمنگ و دیگر شعبوں کی ترویج اور نفاذ میں پیش پیش ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ارفع سافٹ ویئر پارک پرجائزہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 17 منزلہ ٹاور میں موجود 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں بہتری اور غیرملکی زرمبادلہ لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ارفع ٹاور میں کمپنیوں اور ملازمین کو فوڈ کورٹس‘ڈے کیئر سنٹر‘بینک‘جم‘ سکیورٹی‘ 24 گھنٹے بجلی‘ایئرکنڈیشنڈ ماحول و دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن