مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گی: سیف الملوک کھوکھر  

لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان علی پرویز ملک نگہت شیخ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے کیلئے بھر پور محنت کرے گی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گی۔ مسلم لیگ ن کے تمام وزراء بھر پور محنت سے اس ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔ گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں میاں نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ وہ جان لیں کہ نئی بننے والے مسلم لیگ کی حکومت انہی کی رہنمائی اور گائیڈ لائن سے اللہ کے فضل سے چلائی جائے گی۔وہ اس خطے کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...