پہلی بار الیکشن لڑنا ،عوام کا کامیابی سے ہمکنار کرانا بڑا اعزاز ہے:ملک انس 

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پی پی 166 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک انس محمود ایڈووکیٹ نے اپنے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار الیکشن لڑنا اور عوام کا کامیابی سے ہمکنار کرانا میرے لئے باعث فخر اور بڑا اعزاز ہے۔ پارٹی قیادت کا بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے نوجوان قیادت کے نمائندہ کی حیثیت سے اعتماد کیا جس کی عوام نے بھرپور تائید کردی۔ اس موقع پر بلال بھٹی ، میاں آصف شوکت ، محمود بھٹی،خاور سندھو ودیگر نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملک انس نے کہا کہ وہ صرف نوجوانوں کے نہیں ، بزرگوں، خواتین اور بچوں کے بھی پنجاب اسمبلی میں نمائندہ ہیں۔نواز شریف ، شہباز شریف ،مریم نواز اور ملک افضل کھوکھر کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن