لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی پنجابی فلم ’’جی وے سونیا جی‘‘ 16 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ پاکستانی اداکار عمران عباس فلم میں بھارتی اداکارہ سیمی چاہل کیساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔فلم کی کہانی دونوں پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بین الاقوامی پنجابی فلم جی سے سوہنیا جی کی کاسٹ نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی۔پاکستانی اداکار عمران عباس، بھارتی اداکارہ سیمی چاہل، انعم تنویر اور منٹو کاپا نے فلم کی منفرد کہانی پر اظہار خیال کیا۔ عمران عباس نے کہا کہ فلم جی وے سوہنیا جی میں پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت کو دیکھایا گیا ہے۔فلم آفر ہوئی تو کہانی سن کر بے حد متاثر ہوا۔بھارتی اداکارہ سیمی چاہل کہتی ہے کہ فلم کے ذریعے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی ہے۔عمران عباس کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئی ۔پہلی بار بین الاقوامی پنجابی فلم میں کسی بھی پاکستانی اداکار کو لیڈ ہیرو کے طور پر لیا گیا ہے ۔فلم کو 16 فروری کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔