نیو یارک (نیٹ نیوز) الاسکا پاکس سے انسانوں میں پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آنے کے بعد وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ فرد، ایک دور افتادہ جزیرہ نما علاقے میں رہتا تھا جو نومبر کے آخر میں ہسپتال میں داخل ہوا اور جنوری کے آخر تک بیماری میں مبتلا ہو گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا کینسر کا علاج بھی چل رہا تھا جس کی وجہ سے اس کا مدافعتی نظام کمزور ہو گیا تھا، جس سے اس کی بیماری کی شدت میں اضافہ ہوا۔