اوباشوں کی 3 بچوں‘ فیکٹری ملازمہ اور دوشیزہ کیساتھ زیادتی 

فیصل آباد‘شیخوپورہ‘ فیروزوالہ‘ قصور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں اوباشوں نے3کمسن بچوں ، شادی شدہ خاتون اور دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ کے قریب رہائشی فوزیہ کی 5سالہ بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اوباش تصدق عباس ورغلا کر دکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قزافی آبادی میں وقاص کا 6 سالہ بیٹا حماد گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اوباش عدیل طارق اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرڈالی۔ علاوہ ازیںقصبہ فاروق آباد کے کارخانے میں کام کرنیوالی شادی شدہ خاتون (ک) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔منصورہ آباد کی متاثرہ خاتون نے تھانہ فاروق آباد کو بتایا وہ ملزم ثقلین کے کارخانہ میں مزدوری کرتی ہے ۔ لیبر کے جانے کے بعد ملزم نے تنخواہ دینے کے بہانے اسے روک لیا اور کارخانے بند کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔علاوہ ازیں فیروز وٹواں میں دو نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر ایک دوشیزہ (الف)کو گھر سے اغوا کیا اورساتھی مصور علی کے گھر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ تھانہ بھکھی پولیس نے ملزمان اشفاق وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں قصور کے نواح نول ہٹھاڑ میں اوباش نے 5سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا۔ محمد نزیر کا بیٹا محمد شہزاد گھر سے چیز لینے باہر نکلا تو عنصر نامی اوباش نے اسے ورغلا کر فصل کماد میںاے کیساتھ زیادتی کی  اور خون میں لت پت چھوڑ کر فرارہوگیا۔پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن