سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ لالپورہ پل کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی عامر شمس جاں بحق گیا۔ گزشتہ رات کی درمیانی شب کوتوالی پولیس ریلوے روڈ پر ڈکیتی کے بعد فرار ملزموں کی تلاش میں تھی کہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزموں نے روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ کر دی اور اوور ہیڈبرج کی جانب فرار ہوئے اور پولیس نے تعاقب کیا اور لال پورہ پل کے قریب پولیس نے ہوائی فائرنگ کئے، فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم کی لاش ملی جو اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو چکا تھا۔ ہلاک ملزم کی شناخت عامر شمس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور پستول قبضہ میں لیا اور دیگر ملزمان دوسری موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جن کے تعاقب کے دوران تینوں ملزموں نے دوبارہ فائرنگ کی۔ ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو عامر شمس اور ملزموں نے تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں ڈکیتی کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل ناصر شدید زخمی ہوا تھا۔
سیالکوٹ: پولیس مقابلہ میں ساتھی کی گولی لگنے سے ڈاکو ہلاک، 3 فرار
Feb 15, 2024