سانگلہ ہل‘سرگودھا(نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی) سانگلہ ہل اور سرگودھا کے نواح میں 2افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے قریب 31 سالہ شخص چلتی ٹرین کے آگے لیٹ گیا اور ٹرین تلے آکر موقع پردم توڑ گیا۔مرنے والے کی شناخت محمدقاسم ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو عبداللہ پور کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے سپرد کردی۔دوسرے واقعہ میں کلورکوٹ چک 26 ایم ایل کے نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے نوجوان کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔