لاہور (نامہ نگار) ہڈیارہ پولیس نے منشیات کا نیٹ ورک چلانے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور میں تعینات گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسورس اینڈ لائسنسنگ عبدالغفور کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔