کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم افراد نے سات سالہ بچے کو شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سات سالہ اوبان مظہر کو دوپہر سوا تین بجے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں کارڈیو ہسپتال کے عقب میں قائم ایم سی فلیٹوں کی گلی سے نامعلوم افراد لے کر آئے اور بچے کی شہ رگ کاٹ کر فرار ہو گئے۔ اس دوران ایک خاتون نے ملزموں کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی اور عباسی شہید ہسپتال سے پوسٹ مارٹم مکمل کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
کراچی: نامعلوم افراد نے بچے کی شہ رگ کاٹ دی، دم توڑ گیا
Feb 15, 2024