اسلام آباد (خبر نگار) نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے وفاقی وزارت تعلیم میں اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈی جی ایف ڈی ای اور ایچ ای سی کے سینئر نمائندوں کے علاوہ وزارت تعلیم کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ مدد علی سندھی کو ایچ ای سی نے پرائیویٹ ممبرز بل "دی سمارٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2023ء کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایچ ای سی یونیورسٹی اساتذہ کے لیے سروس اسٹرکچر اور پروموشن پالیسی تیارکر رہا ہے۔
ایچ ای سی یونیورسٹی اساتذہ کیلئے سروس سٹرکچر، پروموشن پالیسی تیارکر رہا: وزیر تعلیم
Feb 15, 2024