حب: ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تنازعہ‘ 2 افراد قتل‘ 8 زخمی

Feb 15, 2024

حب (آئی این پی) حب کے حلقے پی بی 21  میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حب میں سوک سنٹر کے باہر فائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد2 جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق  جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیں۔

مزیدخبریں