اسلا م آباد (خبر نگار) نگران وفاقی وزیر مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ رواں برس کا حج پاکستانی عازمین کیلئے سہولیات کے اعتبار سے مثالی حج ثابت ہو گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی ہے۔ حج کے موقع پر تمام خواتین کو پاکستانی پرچم والا عبایا مفت فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں دارالحجاج حاجی کیمپ میں حاجیوں کے تربیتی سیشن کے آغاز کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انشاء اللہ رواں برس کا حج پاکستانی عازمین کے لیے ایک مثالی حج ثابت ہو گا اور جو سہولتیں ماضی میں نہیں ملیں وہ اس سال حاجیوں کو ملیں گی۔
تاریخ میں پہلی بارپاکستان میں قلیل المدتی حج کی سہولت دی: انیق احمد
Feb 15, 2024