اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مجموعی ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا جو 2018ء میں 52.1 فیصد تھا۔ مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد اور خواتین کا 45.6 فیصد رہا۔ اسلام آباد میں 2018ء میں ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 تھا جبکہ اب ٹرن آؤٹ 54.2 فیصد رہا۔ خیبر پی کے 2018ء کا ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا اب 39.3 فیصد رہا۔ سندھ میں 2018ء کا ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا۔ اب 2024ء میں 43.7 فیصد رہا۔ الیکشن 2024ء پر فافن نے ووٹرز ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں 70.9 فیصد رہا۔ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 فیصد رہا۔ بلوچستان میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا جو الیکشن 2024ء میں 42.9 فیصد رہا۔ خیبر پی کے میں 2018 ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا جو اب 39.5 فیصد رہا۔ پنجاب میں 2018ء کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا جو 2024ء میں 51.6 رہا۔ سندھ میں 2018ء میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جو الیکشن 2024ء میں 43.7 فیصد رہا۔ الیکشن 2024ء میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں ہے۔