سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی،  خوشحالی کیلئے میثاق  پاکستان کریں: طاہر اشرفی 

اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم و چیئرمین پاکستان علماء کونسل آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک بھر8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے آئین اور دستور کی بالا دستی اور ملک کی خوشحالی کے لئے میثاق پاکستان کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی بات کرنی چاہئے انہوں نے کہا پاکستان میں موجودہ انتخابی عمل کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان علماء کونسل کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ آج ہی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ پاکستان علماء کونسل نے تجویز بھی پیش کی کہ جن سیاسی جماعتوں کو قوم نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے۔ ہم اس بات یقین رکھتے ہیں کہ برادری اور مصلحتوں سے بالا تر ہو کر پاکستان اور اسلام کی بات کی جائے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت آئین کی مطابق بنے تاکہ پاکستان مستحکم ہو اور آگے بڑھے۔ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے گذارش ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے مفاہمتی فضا کی طرف بڑھیں۔ مضبوط حکومت کے ساتھ ساتھ مضبوط اپوزیشن بھی ہونی چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...