پرنسپل سیکرٹری تقرر کیس، پرویز الٰہی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور 

Feb 15, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ دریں اثناء ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت نے  آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کیا۔چودھری پرویزالٰہی نے ضلع کچہری میں پیشی پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا۔ الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ 

مزیدخبریں