نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بلدیہ کی لاپرواہی، ملازمین کی مسلسل غیر حاضری کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے انبار لگ گئے شہر کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل،عملہ صفائی بااثر افراد کے ڈیروں پر صفائی کی تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔ مکینوں کا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دمہ الرجی سانس کی پیچیدہ بیماریوں سمیت متعدد موذی امراض کے پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔انتظامیہ کی غفلت سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے صحافیوں کو احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کئی کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود عملہ صفائی محلہ میں صفائی ستھرائی اور کوڑا اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے۔
نوشہرہ ورکاں: شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کے انبار ،عملہ غیر حاضر
Feb 15, 2024