حافظ آباد:چیئرمین پریس کلب کے گھر پرفائرنگ،نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)دوگاڑیوں میں سوارنامعلوم مسلح ملزمان کی امجد پرویز چٹھہ کے آبائی گھر پر اندھادھند فائرنگ۔پولیس نے 9نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری امجد پرویز چٹھہ کے آبائی گائوں علائوالدین میں رات کے وقت دوگاڑیوں میں نامعلوم مسلح ملزمان آئے اورگھر کے باہر فائرنگ شروع کردی۔  جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے 9نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ صحافی برادری نے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امجد چٹھہ انتخابات سے چند روز قبل ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن