ننکانہ صاحب( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکٹوں اور بازاروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا کر گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں۔ عوام کو مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کو پابند سلاسل کیا جائے ان کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے کہا کہ ننکانہ کی عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ کردہ ریٹوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔