ایک ہفتہ کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

Feb 15, 2024 | 14:36

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی ہے۔ حرم نبوی میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔ ادارے نے بتایا کہ اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ ریاض الجنۃ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز ادا کی۔متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد تک ایک لاکھ 41 ہزار 319 تک پہنچ گئی۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا۔ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد کی تشریف آوری ہوئی۔ فیلڈ سروسز میں 96 ہزار 122 مستفید افراد کو مقامی رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی۔ مسجد نبوی کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 29 ہزار 173 افراد کو دستیاب کی گئی۔ ماء زم زم کی ایک لاکھ 30 ہزار بوتلیں زائرین کو فراہم کی گئیں

مزیدخبریں