پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 9 ایڈیشن کے دوران مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوران تمام میچز کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے سلسلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچالیے ہیں، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات بھی محسن نقوی خود اٹھائیں گے۔