پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےسائفر، توشہ خانہ اور دورانِ عدت نکاح کیس کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں۔سائفر کیس، توشہ خانہ ریفرنس اور دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کریں گے۔
خیال رہے کہ سائفر کیس کافیصلہ 30 جنوری، توشہ خانہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 31 جنوری جبکہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ تین فروری کو سیشن عدالت نے سنایا تھا۔تینوں مقدمات کے فیصلوں کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر نہیں کی گئی تھیں۔