پنجاب: اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ماس ٹرانزٹ نے اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیا۔ 

لاہور سے جاری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو اورنج لائن ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپےکر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 45 روپےکر دیا گیا ہے۔

جبکہ لاہور اور ملتان میٹرو بس سروس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن