اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جمعہ کو "خوبصورت جاپان- ایک سفیر کی آنکھوں سے" کے عنوان سے ایک دلکش تصویری نمائش کا افتتاح ہوا جس میں جاپانی زندگی کے مختلف پہلوؤں بشمول جاپانی ثقافت، معاشرہ، لینڈ سکیپ، ٹیکنالوجی کی عکاسی کرتے ہوئے تصاویر کا ایک شاندار مجموعہ پیش کیا گیا ہے۔جاپان میں پاکستان کے سابق سفیر فرخ عامل جنہوں نے گزشتہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جاپان میں اپنی سفارتی تعیناتی کے دوران نمائش میں رکھی گئی یہ تصاویر کھینچی 19 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش کا افتتاح حسن ناصر جامی سیکریٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویڑن اور جاپان میں پاکستان کے سفیر اکا متسو شوچی نے کیا پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی اور دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ نمائش جاپان کے سفارت خانے، میکسٹ ایلومنائی ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAAP) اور PNCA کی مشترکہ کوشش سے منعقد کی گئی ہے تقریباً 40 منتخب تصاویر پر مشتمل اس نمائش کا مقصد نہ صرف جاپانی معاشرے اور ثقافت کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا ہے بلکہ جاپان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق سفیر عامل فاروق کی صلاحیتوں کا اعتراف خود جاپان میں بھی کیا گیا جہاں انہوں نے ایمبیسیڈرز فوٹو ایگزی بیشن مقابلے میں گرینڈ پرکس جیتاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے فرخ عامل کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی معاشرے کے بارے میں ان کی گہری سمجھ تصویروں میں واضح ہے کیونکہ ہر تصویر مسٹر عامل کی جاپان کے لیے گہری نظر اور گہری محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاپان کے سفیر کی حیثیت سے وہ جاپان کو کسی ایسے شخص کی نظر سے دیکھ کر بہت خوش ہیں جو ہمارے ملک کو اچھی طرح جانتا ہے جاپان کے سفیر نے مزید کہا "مجھے یقین ہے کہ یہ نمائش ہماری دونوں قوموں کو مزید ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ثابت ہو گی۔ یہ نمائش ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دوری کے باوجود ہم اقدار، روایات کا احترام، خوبصورتی سے محبت، اور انسانی تجربے کی تعریف کرتے ہیں"۔سفیر نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) اور MEXT Alumni Association Pakistan (MAAP) کا اس نمائش کے مشترکہ انعقاد میں انتہائی قابل قدر تعاون پراظہار تشکر کیا۔