وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اکتوبر کے بجائے جون 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے امریکی روٹس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی آڈٹ اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی ماہرین کا ایک وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان آنے کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل جولائی سے پہلے مکمل کیے جائیں اس ہدایت کے پیش نظر وزیر اعظم نے وزارت خزانہ وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے قبل ازیں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اکتوبر 2024 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب اس کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے اور حکومت نے آئندہ چار ماہ میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے