معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی۔
سائنسدان آئزک نیوٹن جو حرکت اور کششِ ثقل کے قوانین بنانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 1704ء میں دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی کی تھی۔
سائنسدان نے 1704ء میں لکھے گئے ایک خط میں پیش گوئی کی تھی کہ دنیا کا وجود 2060ء میں ختم ہو جائے گا
طبیعیات کے ماہر نے قیامت سے متعلق مذکوہ پیش گوئی بائبل کی اپنی تشریح کی بنیاد پر کی تھی۔
ان کے خط کے مطابق ممکن ہے دنیا اس کے بعد ختم ہو، لیکن مجھے 2060ء سے قبل اس کے خاتمے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی۔
ان کی اس پیش گوئی نے بہت سے لوگوں کو بے چین کر رکھا ہے، کیونکہ انہوں نے جب 1704ء میں اپنا تفصیلی حساب لکھا تو شاید یہ تاریخ بہت دور لگ رہی تھی لیکن آج یہ صرف 35 سال کی دوری پر ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس تاریخ کے آنے پر زندہ ہوں گے