امریکی صدربارک اوباما نے پاکستان کی جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان نے امریکی منڈیوں تک رسائی کامطالبہ کردیا۔

Jan 15, 2011 | 12:37

سفیر یاؤ جنگ
صدرآصف زرداری نےوائٹ ہاؤس میں
امریکی صدربارک اوباما سے ملاقات کی جو تیس منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پرامریکہ میں پاکستانی سفیر حسین
حقانی ،امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن
اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد پاکستانی سفیرحسین حقانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سول حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے اور پاکستان کو ایک روشن خیال ملک بنانے کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی ۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اوباما نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیااور یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان کی اقتصادی امدادجاری رکھے گا۔ حسین حقانی کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے کسی اقتصادی پیکج کامطالبہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے امریکی صدرکوکہا کہ پاکستان کوامریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے۔ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صدر آصف زرداری امریکی ایوان نمائندہ گان کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری جے ایف کینیڈی سینٹرمیں رچرڈ ہالبروک کے تعزیتی ریفرنس میں بھی شریک ہوں گے ۔
مزیدخبریں