امریکہ میں رچرڈ ہالبروک کی یاد میں تعزیتی اجلاس میں پاکستان اورافغانستان کے لئے آنجہانی امریکی نمائندے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

Jan 15, 2011 | 14:02

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں صدر آصف زردای اور امریکی صدر باراک اوباما کے علاوہ دیگر حکام بھی شریک ہوئے،اس موقع پر رچرڈ ہالبروک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ رچرڈ ہالبروک اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ پاکستان اورافغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے سرگرم رہے۔ باراک اوباما نے کہا کہ رچرڈ ہالبروک نہ صرف پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے کوشاں رہے بلکہ انہوں نے امریکہ اورپاکستان کے درمیان اعتماد سازی میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔
مزیدخبریں