نیوزی لینڈ نے پاکستان کےخلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنزبنالئے، عمرگل اورتنویراحمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Jan 15, 2011 | 22:29

سفیر یاؤ جنگ
ولنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ برینڈن میکولم کو دو کے انفرادی سکورپرعمرگل نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کردیا، کین ولیمزسن اکیس رنز بنا کرعمرگل کا شکاربنے۔ مارٹن گپٹل اُنتیس اور جیسی رائیڈرکوئی سکور بنائے آؤٹ کئے، دونوں وکٹیں تنویراحمد نے حاصل کیں۔ جیمزفرینکلن تینتیس رنز بنا کرعبدالرحمان کی گیند پروکٹ کیپرعدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ روزٹیلراٹھہتررنزبنا کر کیویزٹیم کی اننگزکے سب سے کامیاب کھلاڑی رہے۔ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو ریس ینگ اٹھائیس اور کپتان ڈینیئل ویٹوری اڑتیس رنزکے ساتھ کریزپرموجود تھے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل اورتنویراحمد نے دو، دو جبکہ وہاب ریاض اور عبدالرحمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ عدنان اکمل نے پانچ کیچ پکڑے۔
مزیدخبریں